شگر, ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج گرلز پرائمری سکول تروپی اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حشوپی کا دورہ کیا , گرلز پرائمری سکول تروپی میں صفائی اور دیگر سکول نظم و نسق کے حوالے سے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو شاباش دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر, ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج گرلز پرائمری سکول تروپی اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حشوپی کا دورہ کیا جہاں انہوں کلاسوں کا مشاہدہ کیا سکولز میں صفائی ستھرائی، سٹاف کی حاضری و دیگر چیزوں کا معائنہ کیا گرلز پرائمری سکول تروپی میں صفائی اور دیگر سکول نظم و نسق کے حوالے سے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو شاباش دی البتہ سکول میں کلاس روم کی کمی، پینے کے پانی کا مسئلہ و دیگر بہت سے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم سے فون پر بات کرکے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حشوپی میں سٹاف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہیں جدید طریق تدریس اپنانے اور کلاس میں جانے سے پہلے خود کو تیار کرنے کی نصیحت کی سکول انچارج نے ڈی سی شگر کو سکول کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سکول میں کوئی امتحانی ہال نہیں ہے جس کی وجہ سے سکول میں تقریبات کے انعقاد میں بھی مشکل پیش آ رہی ہے ڈی سی شگر نے انہیں محکمانہ ذریعے سے ہال کی تعمیر کے لئے کنسپٹ پیپر جمع کرنے کو کہا تاکہ نئے مالی سال میں اس کے لئے کوئی منصوبہ منظور کرا سکے۔ ڈی سی شگر نے سکول کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے فون پر بات کی اور انہیں حل کرنے کی درخواست کی۔
urdu news, Gilgit baltistan news in urdu
پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں
برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کیلئے تیار