قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت الحسینی کی شگر آمد ، شہید سید جان علی شاہ اور وزیر جعفر شگری کے لواحقین سے تعزیت
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت الحسینی کی شگر آمد ، شہید سید جان علی شاہ اور وزیر جعفر شگری کے لواحقین سے تعزیت ، قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت الحسینی کا شگر میں جامشورو میں شہید ہونے والے منقبت خوان سید جان علی شاہ رضوی اور پی پی شگر ہے صدر وزیر جعفر کی گھر تعزیت کیلئے ہہنچ گئے۔ شگر پہنچنے پر آغا راحت الحسینی شہید جان علی شاہ ہی مزار پر گئے جہاں فاتحہ خوانی کی۔ جبکہ شہید کی لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کے گھر بھی گئے۔ اور لواحقین سے تعزیت و تسلیت دی ۔ آغا راحت الحسینی پی ہی شگر ہے صدر وزیر جعفر مرحوم کے گھر بھی گئے اور لواحقین سے تعزیت پیش کی۔ انہوں نے وزیر جعفر اور سید جان علی شاہ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ ان کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی