urdu news, Gilgit baltistan news 0

گلگت، جاگیر بسین گلگت میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے زیر انتظام اسرائیل کی عہد شکنی ،درندگی اور سفاکیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت، جاگیر بسین گلگت میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے زیر انتظام اسرائیل کی عہد شکنی ،درندگی اور سفاکیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ھوا جس میں علماء،طلباء،تاجر ،اساتذہ اور سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ھوئے۔ جس میں جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان مقصود حسین سندھو نے خطاب کرتے ھوئے کہا پاکستان کے حکمرانوں اور پاک فوج کے سپہ سالار کو اب مسلم امہ کی قیادت سنبھالنی چاھئیے۔ھماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ھو چکا ھے۔اسرائیل کے ھاتوں فلسطین ،بالخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور درندگی کے خلاف اب صرف بیانات کافی نہیں،عملی اقدامات ناگزیر ھوچکے ھیں۔ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ملک ھے اور یہی حیثیت اسے اس قابل بناتی ھے کہ وہ عالم اسلام کی قیادت کرتے ھوئے مظلوموں کی ڈھال بنے۔ یہ بھی یاد رکھا جائے کہ 2019 میں پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے،وقتی معاشی استحکام اور اھل کفر کو راضی رکھنے کی خاطر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا۔لیکن اج معیشت کا حال سب کے سامنے ھے۔یہ مظلوموں کا ساتھ دینے والا ملک ھے۔ھمیں کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کا مددگار اور ان کی اواز بننا ھوگا۔ پاکستان کو چاھئیے کہ وہ زبردست اور مثبت سفارتکاری کے ذریعے عالمی برادری کو جھنجھوڑے،ان کے ضمیر کو بیدار کرے اور مظالم کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کرے۔اس موقع پر یہ بھی لازم ھے کہ پاکستان میں وہ جماعتیں اور وہ قائدین،جنہیں دنا بھر کے مظلوم مسلمان امید کی کرن سمجھتے ھیں،جن سے انہیں حوصلہ اور قیادت کی امید ھے انیں ازاد کیا جائے تاکہ وہ مظلوموں کی ترجمانی کر سکیں۔او ان کے لئے عملی کردار ادا کر سکیں۔ مجھے کامل یقین ھے کہ اگر پاکستان مظلوموں کا پشتی بان بنتاھے تو اللہ تعالی اس کی کشتی کو نا صرف پار لگائے گا بلکہ اسے امن،ترقی اور خوشحالی کا استعارہ بنا دے گا۔ اسرائیل کان کھول کر سن لے فلسطین ایک ازاد اور خود مختار ریاست ھے اس کا دارالحکومت بیت المقدس بنےگا ان شاء اللہ فلسطینیوں کو دنیا کی کوئی طاقت ان کے وطن اور جگہ سے بے دخل نھیں کر سکتی۔فلسطین کے مسئلے کا حل معرکہ ھے اور اس کے لئے مسلم امہ تیار کھڑی ھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت، جاگیر بسین گلگت میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے زیر انتظام اسرائیل کی عہد شکنی ،درندگی اور سفاکیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں