شگر کے معروف سماجی رہنما سابق منیجر مشہ بروم ہوٹل کاچو ذوالفقار علی خان کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کے معروف سماجی رہنما سابق منیجر مشہ بروم ہوٹل کاچو ذوالفقار علی خان کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ۔ نماز جنازہ آغا باقر الحسینی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کاچو ذوالفقار علی خان گذشتہ دنوں دلنکا دورہ پڑنے سے راوالپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔ جسے منگل کے روز آبائی گاؤں لایا گیا۔ جہاں ان کی ناز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا ، ان کی نماز جنازہ میں وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کاچو ذوالفقار علی خان شگر کے اہم۔سماجی و سیاسی رہنما تھے اور سابق ضلع کونسل و رہنما مسلم لیگ ن حاجی وزیر فدا علی کا بہنوئی تھا۔
urdu news, Gilgit baltistan news