شگر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی شگر کے صدر وزیر جعفر اور جنرل سیکرٹری محمد عسکری کے انتقال تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں آمد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی شگر کے صدر وزیر جعفر اور جنرل سیکرٹری محمد عسکری کے انتقال تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں آمد ، اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد اغا سابق رکن اسمبلی عمران ندیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما محمد جعفر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر وزیر جعفر کے لواحقین اور محمد عسکری کے فرزند محمد عارف اور بھائیوں سے تعزیت کرتے ہوے گورنر مہدی شاہ نے کہا کہ وزیر جعفر اور محمد عسکری کی پارٹی کے لیے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی پیپلز پارٹی کے لیے وقف کر کے رکھی اور مرتے دم۔تک پارٹی کا ساتھ دیا ان کی پارٹی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جاے گا ان کی انتقال سے پارٹی کو ناقاتلافی نقصان پہنچا جسے پر کرنا ممکن نہیں اور امید ہے کہ ان کے خانوادے بھی کے نقش قدم پر چلتے ہوے پارٹی کی فعالیت کے لیے کوشاں رہیں گے اس موقع گورنر مہدی شاہ اور امجد ایڈوکیٹ نے دعا کی کہ رب العزت مرحوم کو جوار ائمہ میں جگہ عنایت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے.
urdu news, Gilgit baltistan news
پی ایس ایل شیڈول 2025, پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹ 3 اپریل سے شروع ہوگا۔