شگر یوم القدس یوم اللہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت 57 اسلامی ممالک کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر یوم القدس یوم اللہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت 57 اسلامی ممالک کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اگر تمام اسلامی ممالک متحدہوکر امریکہ اور اس کے ناجائز اولاد اسرائیل کیخلاف یکجا ہو جائے تو اسرائیل کی مجال نہیں وہ فلسطینوں پر ظلم کرے۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع شگر میں بھی جمعتہ الوداع اور یوم القدس انتہائی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے جامع مسجد اثنا عشری شگر ،جامع مسجد صاحب الزمان جھورکاہ شگر جامع مسجد حشوپی جامع مسجد تسر سمیت شگر کے گوشہ و کنار میں موجود مساجد میں جمعتہ الوداع انتہائی جوش و جذبے کك ساتھ منایا گیا جہاں خطبا نے فلسطین پارہ چنار سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف جاری کشت و خون کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد اثنا عشری شگر مرکزی القدس ریلی نکالی گئی.
urdu news, Gilgit baltistan news