بلتستان میں اہلبیت کا مرکز ہے، پاکستان بھر کے ملت کیلئے قابل فخر ہے۔ جامشورو میں شہید ہونے والے تمام منقبت خوان ہمارے قیمتی سرمایہ تھا ، سید شہنشاہ نقوی ، سید حسن ظفر نقوی ، سید ناظر عباس تقوی ، سید ناصر شیرازی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، بلتستان میں اہلبیت کا مرکز ہے، پاکستان بھر کے ملت کیلئے قابل فخر ہے۔ جامشورو میں شہید ہونے والے تمام منقبت خوان ہمارے قیمتی سرمایہ تھا ، سید شہنشاہ نقوی ، سید حسن ظفر نقوی ، سید ناظر عباس تقوی ، سید ناصر شیرازی
سید شہنشاہ نقوی ، سید حسن ظفر نقوی ، سید ناظر عباس تقوی ، سید ناصر شیرازی اور سید عباس موسوی نے شہید جان علی شاہ کی چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان میں اہلیبیت کا مرکز ہے اور پاکستان بھر کے ملت کیلئے قابل فخر ہے۔ جامشورو میں شہید ہونے والے تمام منقبت خوان ہمارے قیمتی سرمایہ تھا۔ یہ شہدا جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوا ہے لیکن ان کی مسحور کن آواز تا قیامت تک ژندہ رہے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلتستان کی علماء ، منقبت خوانوں اور زاکرین دین کی خدمت میں سر فہرست ہیں اس خطے سے قابل فخر علماء خصوصا شہید حسن ترابی جوکہ اس خطے کیلئے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید زین ترابی ، جان علی شاہ ، خواجہ علی کاظم اور دیگر شہدا کی خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ ان کی خون ہمارے لیے اتحاد و اتفاق کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خون سے امت تشیع میں اتحاد کی فضا قائم کردی ۔ ان شہدا کو جس محبت دنیا بھر سے ملا ہو وہ ان کی اہلیبیت کی زکر اور مدح سرائی کی بدولت ہوئی ہے۔ انہیں شہید جامشورو نہ کہو بلکہ شہید مدحت اہل بیت کہا جائے گا۔ مقررین نے شہداء کی حادثے کی انکوائری کی سستی پر حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ کے آئی ٹی میں شہید کے خانوادے سے کسی فرد کو بھی شامل کیا جائے ۔
urdu news, Gilgit baltistan news