شگر پیپلز پارٹی شگر کے صدر اور نامور علمی، سیاسی و سماجی شخصیت ۔ بہترین منتظم اور سابق لیکچرار وزیر جعفر وفا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،مرحوم کی نماز جنازہ محکمہ شرعیہ چھترون کے مہتمم اعلی سید عباس الموسوی کی اقتدا میں ادا کردی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر پیپلز پارٹی شگر کے صدر اور نامور علمی، سیاسی و سماجی شخصیت ۔ بہترین منتظم اور سابق لیکچرار وزیر جعفر وفا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،مرحوم کی نماز جنازہ محکمہ شرعیہ چھترون کے مہتمم اعلی سید عباس الموسوی کی اقتدا میں ادا کردی گئی بعد نماز جنازہ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر ہر انکھ اشکبار تھے اور لوگ ڈھراریں مار مار کر رو رہے تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صحت راجا اعظم خان ۔ سابق رکن اسمبلی عمران ۔حاجی فدا محمد ناشاد ۔کاچو امتیاز ۔وزیر اخلاق سمیت مختلف شعبہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔جبکہ تدفین میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی شرکت کی مرحوم عارضہ جگر کے باعث پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں زیر علاج تھے گزشتہ دونوں سکردو پہنچنے کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں آر ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ مرحوم پیپلز پارٹی شگر کے صدر تھے ان کی علمی ، ادبی ، سماجی اور صحافتی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ، مرحوم چار سال قبل لیکچرر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے ، جس کے بعد عملی سیاست میں حصہ لیا اور پیپلز پارٹی شگر کی ضلعی صدارت پرفائز ہوئے ، مرحوم وزیر جعفر مثالی محب اہلبیتؑ تھے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یوم ولادت کے جشن کا مثالی انتظام اس کا خاصا تھا ، علاقے میں ایڈوانچر ٹورزم سمیت دیگر سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں میں بھی مرحوم نمایاں منتظم کے طور پر پیش پیش رہتے تھے ، مرحوم وزیر جعفر نے صحافتی میدان میں بھی اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، وہ علاقے کے مسائل اجاگر کرنے اور مفاد عامہ کے لیے درست سیاسی سمت کے تعین کے لیے اپنے کالموں کے زریعے ارباب اختیار کو زمہ داریوں کا احساس دلانے اور عوام الناس کو شعور دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں ، وزیر جعفر کی وفات سے علاقہ ایک مخلص اور ہمہ جہت رہنما سے محروم ہوگئے
urdu news, Gilgit Baltistan news