سسٹنٹ کمشنر روندو کی زیر صدارت وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج (PMRRP) 2025 کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی اور تحصیلدار روندو نے شرکت کی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسسٹنٹ کمشنر روندو کی زیر صدارت وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج (PMRRP) 2025 کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی اور تحصیلدار روندو نے شرکت کی۔
میٹنگ میں رمضان ریلیف پیکیج کی شفاف اور مؤثر تقسیم، سیکیورٹی انتظامات اور عوامی آگاہی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مستحق افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی بروقت اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔
مزید برآں، انہوں نے ایس ڈی او بی اینڈ آر کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کیا، جس میں سب ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور واضح ہدایات دی گئیں کہ جو ٹھیکیدار مقررہ وقت پر کام مکمل نہیں کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے عزم کے ساتھ، عوامی سہولیات کے منصوبوں کو مزید تیز کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات جاری رہیں گے
urdu news, gilgit baltistan news