urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر سکول کمیٹی ہائی سکول داسو نے سابق ہیڈ ماسٹر زمان علی ضامن کے خلاف محکمہ تعلیم کی جانب سے عائد کردہ سزا فوری ختم کرنے کا مطالبہ، عمائدین داسو و سکول کمیٹی ہائی سکول
شگر سکول کمیٹی ہائی سکول داسو نے سابق ہیڈ ماسٹر زمان علی ضامن کے خلاف محکمہ تعلیم کی جانب سے عائد کردہ سزا فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ عمائدین داسو و سکول کمیٹی ہائی سکول داسو کا اہم اجلاس بمقام ہوٹل ہل ٹاپس داسو، منعقد ہوا۔ جس میں ہائی سکول داسو شکر کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اجلاس میں اہالیان یو نین کونسل داسو ، بذریعہ سابق یونین کو نسل چئیر مین وایس ایم سی وائس چئیر مین ہائی سکول واسو شیخ محمد ہاشم ، اس میٹنگ کی رو سے متفقہ طور پر قرار داد پیش کیا گیا جس کے مطابق ہائی سکول داسو کی عمارت اور اس کی چار دیواری مکمل نہیں ہے، اسے فوری مکمل کیا جائے۔ یونین کو نسل کا واحد ہائی سکول ہے۔ جس میں کو ایجو کیشن ہے۔ لہذا لڑکیوں کے لئے جلد از جلدالگ ہائی سکول کا قیام عمل میں لایا جائی ہے۔ٹیچر کی شدید قلت ہے۔ ای ایس ٹی کی 3 پوسٹیں خالی ہیں۔ انہیں جلد از جلد پر کیا جائے. زمان علی ضامن (موجودہ ڈی ڈی او ہائی سکول گلاب پورکو ہائی سکول داسو شکر میں دوبارہ بطور ڈی ڈی او تعینات کیا جائے۔ کیونکہ انہوں نے اپنے ہیڈ ماسٹری کے دورانیے ( 2020 تا 2023 سکول ہذا میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی بہت کوشش کی تھی۔ جس کی وجہ سے ہائی سکول داسو پر طلباء اور والدین کا سکول پر اعتماد بڑھ گیا تھا۔ جس کا ثبوت سکول میں طلباء کی روز بروز بڑھتی تعداد ہے۔ جو کہ 129 سے بڑھ کر 400 تک ہو گئی ہے۔ ہمارے مطالبے پر انہوں نے سائنس کلاس چلائی تھی۔ جس کی وجہ سے اب تک تقریبا 60 کے قریب طلباء و طالبات میٹرک پاس کر گئے ہیں۔۔ موسم سرما میں اپنی نگرانی میں ونٹر کیمپ چلایا۔ جس کی وجہ سے 2020 2022 سکول کا رزلٹ اچھا رہا۔ بچوں میں نقل کی رجحان کم کرنے میں ان کا بہت اچھا کردار رہا ہے۔لیکن بد قسمتی سے اخبارات اور سوشل میڈیا کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف محکمانہ سزا کا فیصلہ ہوا ہے جو کہ ایک قابل اور محنتی استاد کی جنک عزت کے مترادف ہے۔ حالانکہ خواب ریزلٹ کے بہت سارے عناصر مثلا چھٹیوں کی بہتات، بر وقت کتب کا نہ پہنچنا، اساسندہ کی شدید کمی ہائی سکول ہذا میں فقط 7 سرکاری ٹیچر ز تھے)۔ فیڈنگ یونٹ سے آنے والے طلباء کی ناقص پرائمری ایجو کیشن، امتحان کے طریقہ کار کا یکسر بدل دیتا اور پاسنگ پار کس کا بڑھانا شامل ہیں۔ لیکن ملبہ سارا ہیڈ ماسٹر پر گرایا گیا ہے۔ سکول کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سزا کو فوری طور پر ختم کریں۔ تاکہ معاشرے میں اساتذہ کا وقار مجروح نہ ہو اور وہ تندہی کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر سکول کمیٹی ہائی سکول داسو نے سابق ہیڈ ماسٹر زمان علی ضامن کے خلاف محکمہ تعلیم کی جانب سے عائد کردہ سزا فوری ختم کرنے کا مطالبہ، عمائدین داسو و سکول کمیٹی ہائی سکول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں