اسکردو میں بجلی کی مستقل سپلائی کا کوئی وعدہ کرے تو سمجھ لیں کہ وہ سیاستدان ہے! اسکردو میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ایڈوکیٹ کلثوم ایلیاء شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ طالب علموں اور کاروباری طبقے کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے
مقامی طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، خاص طور پر وہ نوجوان جو امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسٹوڈنٹس کا کہناہے کہ”ہم پڑھائی کریں یا موم بتی ڈھونڈیں؟ جب لائٹ آتی ہے، تب تک نیند آ چکی ہوتی ہے! آن لائن کلاسز اور تحقیقی کاموں پر انحصار کرنے والے طلبہ کے لیے یہ مسئلہ اور بھی سنگین ہو گیا ہے کیونکہ بجلی کے بغیر انٹرنیٹ اور دیگر تعلیمی سہولیات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
بجلی کی عدم دستیابی نے کاروباری حضرات کے لیے بھی مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ دکاندار، ہوٹل مالکان اور صنعتی ورکرز سبھی مشکلات کا شکار ہیں۔ بیکری، آئس کریم اور دیگر فریزر پر انحصار کرنے والے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ الیکٹرانک اور انٹرنیٹ پر مبنی سروسز تقریباً مفلوج ہو چکی ہیں۔
عوامی سطح پر بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی مؤثر حل سامنے نہیں آیا۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے منصوبے مکمل کرنے کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں، لیکن عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ “ہر الیکشن میں بجلی کے مستقل حل کا وعدہ ہوتا ہے، مگر جیت کے بعد سب بھول جاتے ہیں،
اسکردو میں بجلی کی مستقل سپلائی کا کوئی وعدہ کرے تو سمجھ لیں کہ وہ سیاستدان ہے! اسکردو میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ایڈوکیٹ کلثوم ایلیاء شگری
urdu news, gilgit baltistan news
09 مارچ 2025 بروز اتوار اہم خبروں کی جھلکیاں, بھارت نے تیسری بار چیمپئن ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا
بااختیار عورت اور مستحکم پاکستان, یاسر دانیال صابری