گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چھنی گیول میں معروف ثناء خواں خواجہ علی کاظم شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور امام بارگاہ چھنی گیول میں شہید کے والد اور لواحقین سے اظہار تعزیت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چھنی گیول میں معروف ثناء خواں خواجہ علی کاظم شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور امام بارگاہ چھنی گیول میں شہید کے والد اور لواحقین سے اظہار تعزیت و تسلیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے بعد سے سندھ میں اعلیٰ سطح کے ذمہ دار آفیسران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انشاء اللہ لواحقین کو انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب دورہ سندھ کے دوران اس حادثے کے حوالے سے مزید آگہی حاصل کروں گا اور سندھ حکومت سے انصاف کے حصول کے لئے تفصیلی گفت و شنید کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کمشنر بلتستان کو ہدایت جاری کی کہ خواجہ علی کاظم کے ساتھ آغا جان علی کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جائے۔ انہوں نے یولتر ہائی وے سے چھنی گیول تک کی سڑک کو فوری طور پر خواجہ علی کاظم شہید کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی اور اس سڑک کو میٹل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے عہدیداران سمیت انتظامی آفیسران بھی موجود تھے. ورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چھنی گیول میں معروف ثناء خواں خواجہ علی کاظم شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور امام بارگاہ چھنی گیول میں شہید کے والد اور لواحقین سے اظہار تعزیت
urdu news, gilgit baltistan news