شگر ایس ایس پی شگر شیرآحمد کے زیر صدارت کرائم میٹنگ، ڈیوٹی پر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایس پی شگر
شگر ایس ایس پی شگر شیرآحمد کے زیر صدارت کرائم میٹنگ، ڈیوٹی پر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایس پی شگر
شگر (پ ر) ایس ایس پی شگر شیرآحمد کے زیر صدارت کرائم میٹنگ ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایس ڈی پی آو شگر، ایس ایچ آوز، آفس سپرنٹنڈنٹ، تفتیشی آفیسران، لائن آفیسر و دیگر ذمہ داراں شریک ہوئے
ایس ایس پی شگر نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوش اسلوبی و دیانتداری سے ڈیوٹی کی ادائیگی عین عبادت ہے لہذا فرض کی نبھائی میں اپنی تمام تر توانائی صرف کرنے میں گریز نہ کریں۔ ڈیوٹی پر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے اس دوران مزید کہا کہ ٹمپرڈ وہیکلز کے خلاف بلا تفریق کاروائی میں مزید تیزی لاٸی جائے۔ ایسی گاڑیاں سٹرکوں کی بجائے تھانہ میں بند ہونی چاہیئے چاہیے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ علاؤہ ازیں کالے شیشے، کم عمر ڈرائیوورں، فینسی نمبر پلیٹ، بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارواٸی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ منشیات سماج کے لیے انتہائی ناسور ہے جسکی بیخ کنی و قلع قمع یقینی بنانے کے لیے منشیات کی عادی افراد اور اسکی مکروہ لین دین میں ملوث لوگوں کا ہر صورت گھیرا تنگ کیا جائے۔ تاکہ نسل نو منشیات کی لعنت کی بجائے صحت افزاء و تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنیں اور ہماری پاک دھرتی کی مستقبل تابندہ و روشن ہو۔
اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز و آئی اوز سےکہا ہے کہ تھانہ میں فریاد لیکر آنے والوں کی فوری داد رسی و انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ زیر تفتیش مقدمات حتی المکان جلدی یکسو کی جائے تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انصاف دینے میں مدد کرنا پولیس کی اولین فرائض میں شامل ہیں۔
ایس ایس پی شگر نے میٹنگ ہذا کی اختتام پر مختلف ڈیوٹیوں کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران و جوانوں کو نقد انعام و سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔شگر ایس ایس پی شگر شیرآحمد کے زیر صدارت کرائم میٹنگ، ڈیوٹی پر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایس پی شگر
Urdu news, Gilgit baltistan news