شگر، ریمدان بارڈر سے بلتستان کے علماء کی جبری گمشدگی کے خلاف خواتین کا شگر میں احتجاجی مظاہرے ، اور دھرنا ، اسوہ چوک شگر میں شدید برف باری اور سخت سردی کے باوجود خواتین کئی گھنٹوں تک احتجاج
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، ریمدان بارڈر سے بلتستان کے علماء کی جبری گمشدگی کے خلاف خواتین کا شگر میں احتجاجی مظاہرے ، اور دھرنا ، اسوہ چوک شگر میں شدید برف باری اور سخت سردی کے باوجود خواتین کئی گھنٹوں تک احتجاج کرتے رہے اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے رہے۔ اسی دوران روڈ کے دونوں جانب درجنوں مسافر گاڑیاں پھنس گئے ۔ خواتین کا مطالبہ تھا کہ ایران سے پاکستان رمضان میں تبلیغ دین کیلئے آنے والے علماء کو بلا کسی قصور و جرم کے بلا جواز گرفتارکرنا غیر قانونی ہے۔ اگر ان کا کوئی جرم و قصور ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرے ۔ اسی دوران دھرنے سے شیخ فدا حسین عابدی ، حسن شگری ایڈوکیٹ اور محمد ظہیر عباس نے خطاب کیا اور کہا ہے کہ مولانا اختر شگری سمیت تمام علماء محب وطن ہے۔ ہمارے حب الوطنی کا شک نہ کیا جائے گا۔ کسی بھی ریاست شہریوں کیلئے ماں کی حیثیت رکھتا ہے لیکن ہماری ریاست ہمارے لئے سوتیلی ماں بنتا جارہا یے۔ ہماری حب الوطنی پر شک کیا جارہا یے ۔ جوکہ انتہائی خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ریاستہ اداروں کو تین دن کا الٹی میٹم دیدیا کہ مولانا اختر شگری سمیت تمام علماء کو فوری رہا کیا ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔ شگر، ریمدان بارڈر سے بلتستان کے علماء کی جبری گمشدگی کے خلاف خواتین کا شگر میں احتجاجی مظاہرے ، اور دھرنا ، اسوہ چوک شگر میں شدید برف باری اور سخت سردی کے باوجود خواتین کئی گھنٹوں تک احتجاج .
urdu news. gilgit baltistan news