ریمدان بارڈر سے علماء کرام کی جبری گمشدگی، مرکزی انجمن امامیہ مسئلے کی سنگینی اور حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سکردو مرکز سے رابطے میں ہے، ملت تشیع کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا یہ پر امن علاقہ متحمل نہیں ہو سکے گا۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ریمدان بارڈر سے علماء کرام کی جبری گمشدگی، مرکزی انجمن امامیہ مسئلے کی سنگینی اور حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سکردو مرکز سے رابطے میں ہے، ملت تشیع کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا یہ پر امن علاقہ متحمل نہیں ہو سکے گا۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت، گلگت اطلاعا ت کے مطابق گزشتہ ہفتے ایران سے رمضان المبارک کے مہینے میں تبلیغات کیلئے گلگت بلتستان آنے والے بلتستان کے 3معزز علماء کرام کو نامعلوم افراد نے رمدان (ایران) بارڈر سے اغواء کیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں سخت تشویش پائی جار ہی ہے اوردوسری طرف اْن کے خاندان میں شدید اضطراب پیدا ہوا ہے۔ اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم مقتدرحلقوں اور ریاستی اداروں کے ذمہ داران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس حساس علاقے کے امن کو خراب ہونے سے بچائیں اور اْن بے گناہ علماء کو فوری رہا ئی کو ممکن بنائیں۔ اس سلسلے میں مرکزی انجمن امامیہ مسئلے کی سنگینی اور حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سکردو مرکز سے رابطے میں ہے، اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو دنوں مراکز کی باہمی مشاورت کے بعد سخت ردعمل کا مطاہرہ سامنے آسکتا ہے۔
ایسے میں ریاست کے تمام ذمہ داران کو بر وقت آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوروی طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اْن علماء کی جلد رہائی کو ممکن بنائیں ورنہ ملت تشیع کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا یہ پر امن علاقہ متحمل نہیں ہو سکے گا۔
urdu news, Gilgit baltistan news
سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن امامیہ گلگت