شگر ، ریمدان بارڈر سے لاپتہ شیخ اختر علی سمیت دیگر علماء کو فوری رہا کیا جائے اگر ان پر پاکستان کے خلاف یا افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی ثابت ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے

urdu news , gilgit baltistan news 10

شگر ، ریمدان بارڈر سے لاپتہ شیخ اختر علی سمیت دیگر علماء کو فوری رہا کیا جائے اگر ان پر پاکستان کے خلاف یا افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی ثابت ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ریمدان بارڈر سے لاپتہ شیخ اختر علی سمیت دیگر علماء کو فوری رہا کیا جائے اگر ان پر پاکستان کے خلاف یا افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی ثابت ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ یہ علماء رمضان میں تبلیغ دین کیلئے وطن آئے ہیں اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ۔ ان کی بلا جواز گرفتاری اور جبری گمشدگی سے اہل بلتستان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ان کے گھر والے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ اگر کل تک ان علماء کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ان کی رہائی تک پورے گلگت بلتستان میں پھیلانمیا جائے گا۔ ریمدان بارڈر سے بلتستان کے تین علماء کی جبری گمشدگی کے خلاف اتوار کو نماز ظہرین کے بعد شگر بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حسینی چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ شگر سید طہ الموسوی ، شیخ نثار مہدی حیدری ، شیخ فدا حسین عابدی ، شیخ شیر محمد شگری ، حسن شگری ایڈوکیٹ ، محمد ظہیر عباس اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ ایک بلتستان کے عوام اور علماء ہمیشہ سے محبت وطن رہا ہے لیکن ہمارے حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے ۔ ایران سے رمضان میں تبلغ دین کیلئے آنے والے تین علماء کو ریمدان بارڈر سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ۔ جس کے بعد اہل بلتستان شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور گھر والے شدید ازیت میں مبتلا ہیں ۔ اگر ان پر پاکستان یا پاک فوج کے خلاف کسی سرگرمی کا ریکارڈ ہے تو انہیں کسی عدالت میں پیش کرے ورنہ اسطر ح کی جبری گمشدگی ناقابل برداشت یے۔ اگر ان کو پیر کے دن تک رہا نہ کیا تو عوام کی غم و غصے پر قابو پانا ناممکن ہوگا اور شدید احتثکا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کیا گیا جس میں فوری طور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا.
urdu news , gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں