پی پی پی جی بی کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ اور عمران ندیم نے جامشورو حادثے میں شہید ہوئے والے معروف نوحہ خوان خواجہ علی کاظم اور خواجہ ندیم کی قبروں پر پھول چڑھائے

urdu news, gilgit baltistan news 20

پی پی پی جی بی کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ اور عمران ندیم نے جامشورو حادثے میں شہید ہوئے والے معروف نوحہ خوان خواجہ علی کاظم اور خواجہ ندیم کی قبروں پر پھول چڑھائے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، صوبائی نائب صدر عمران ندیم اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عہدیداران نے جامشورو حادثے میں شہید ہوئے والے معروف نوحہ خوان خواجہ علی کاظم اور خواجہ ندیم کی قبروں پر پھول چڑھائے
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، صوبائی نائب صدر عمران ندیم اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عہدیداران نے جامشورو حادثے میں شہید ہوئے والے معروف نوحہ خوان خواجہ علی کاظم اور خواجہ ندیم کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثنا امام بارگاہ چھنی رگیول میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت و تسلیت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ علی کاظم شہید پورے گلگت بلتستان کا اثاثہ تھا۔ ہم سب انکے سوگواروں میں شامل ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اس معصوم بچے کو بہت اعلیٰ مقام عطا کیا ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کی جانب سے اس حادثے کی شفاف تحقیقات میں سندھ حکومت کے ساتھ رابطے اور تعاون کے مطالبے پر کہا کہ وہ شہید کو تمغہ حسن کارکردگی دلانے کے لئے کوشش کریں گے۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ اس حادثے کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کی تحقیقات کے حوالے سے سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں انشاء اللہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔ دریں اثنا امجد حسین ایڈووکیٹ، عمران ندیم اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے جامشورو حادثے میں شہید ہوئے والے شگر کے معروف نوحہ خواں سید جان علی کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور امام بارگاہ آل عباء اگے پا شگر میں شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت و تسلیت اور فاتحہ خوانی کی۔
urdu news, gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں