شگر سمیت بلتستان کی فضا ساتویںروز بھی سوگوار، المناک حادثے میں شہیداء کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ملک کے دور دراز کے مختلف علاقوں سے ماتمی انجمنوں ، نوحہ خوانوں ، نوجوانوں اور علمائے کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ،
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر سمیت بلتستان کی فضا ساتویںروز بھی سوگوار، المناک حادثے میں شہیداء کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ملک کے دور دراز کے مختلف علاقوں سے ماتمی انجمنوں ، نوحہ خوانوں ، نوجوانوں اور علمائے کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ،
، شہید سید جان علی شاہ کی ناگہانی موت پر ان کی لواحقین سے تعزیت کیلئے ملک دور و عرض اور مختلف علاقوں سے لوگوں ، ماتمی انجمنوں ، نوحہ خوانوں ، نوجوانوں اور علمائے کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ، شگر کی فضا ساتوں روز میں سوگوار ، بدھ روز معروف نوحہ خوان شاہد بلتستانی ، فدا علی بلتستانی ، اہلیان مہدی آباد ، کواردو ، گول اور دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں وفود تعزیت کیلئے شگر پہنچ گئے۔ عالمی شہرت یافتہ معروف نوحہ خوان شاہد بلتستانی کا شہید کی قبر پر نوحہ خوانی کی ۔ لواحقین سے تعزیت کیلئے پہنچنے رقت آمیز منظر دیکھنے میں آئے لواحقین شاہد بلتستانی سے لپٹ گئے اور ماحول انتہائی غمزدہ کردیا ، لواحقین کی تعزیت کیلئے آنے والے وفد اور ماتمی انجمنوں کی صورت میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور ہرسہ دیتے رہے
urdu news, gilgit baltistan news