دنیا بھر میں پھیل گیا کہ گلگت بلتستان حقیقت میں سرزمین اہل بیت ہے ۔ کلثوم ایلیاء شگری

landscape 3 2 1739853404497 25

دنیا بھر میں پھیل گیا کہ گلگت بلتستان حقیقت میں سرزمین اہل بیت ہے ۔ کلثوم ایلیاء شگری
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان، جو کہ اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسی سرزمین بھی ہے جسے اہل بیت کی محبت اور عقیدت سے جوڑا ہوا ہے ۔ اہل بیت علیہم السلام کی عزت و احترام یہاں کے لوگوں کی روح میں رچی ہوئی ہے، اور ان کی تعلیمات اور قربانیاں ان کے ایمان کا حصہ ہیں۔ حالیہ سانحہ جامشورو نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ بلتستان کی سرزمین اہل بیت کی محبت کی سرزمین ہے اور یہاں کے لوگ حقیقتاً اہل بیت کے پیروکار اور ان کی قربانیوں کے حقیقی وارث ہیں۔
حالیہ واقعہ، سانحہ جامشورو، ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ تھا ۔ اس سانحے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بلتستان کے لوگ، جو اہل بیت کی محبت میں سرشار ہیں، حقیقت میں حسینی قبیلہ ہیں ۔ عوامی اجتماع اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلتستان کے عوام میں امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کا جذبہ نہ صرف زندہ ہے، بلکہ وہ اپنی جانوں کو بھی اس کی محبت میں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور کربلا کی جنگ میں دی گئی عظیم قربانیاں ہمیشہ انسانیت کے لیے ایک روشن مثال رہی ہیں، اور یہ واقعہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ بلتستان کے عوام کا ایمان اور قربانی کا جذبہ کبھی بھی کم نہیں ہوا، بلکہ وقتاً فوقتاً وہ اپنی محبت اور عقیدت کو عملی طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ سانحہ جامشورو کے بعد ان شہدا سے اپنی دینی محبت اور والہانہ عقیدت نے اس بات کا واضح پیغام دیا کہ بلتستان کے لوگ امام مظلوم کے اصولوں کی پیروی کرتے ہیں اور ان کی محبت میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
جب سانحہ جامشورو کے شہدا کی میت بلتستان پونچا، تو شہد کی لہونے ایک دفعہ پھر اہل بیت کے پیغام کو زندہ کیا۔ اس واقعے میں جو لوگ شہید ہوئے، وہ اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں کہ اہل بیت کی قربانیوں کا جذبہ بلتستان کے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان کی قربانیوں نے اہل بیت کی سچائی اور ان کے پیغام کو ایک نئی زندگی دی، اور یہ پیغام دنیا بھر میں پھیل گیا کہ بلتستان حقیقت میں سرزمین اہل بیت ہے۔
Urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں