گانچھے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر خپلو احسان الحق کا خپلو میونسپل حدود میں ،مرغی شاپ اور اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں چیکنگ کیا ۔اور تمام دوکان مالکان کو سختی سے ہدایت جاری

گانچھے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر خپلو احسان الحق کا خپلو میونسپل حدود میں ،مرغی شاپ اور اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں چیکنگ کیا ۔اور تمام دوکان مالکان کو سختی سے ہدایت جاری
گانچھے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر خپلو احسان الحق کا خپلو میونسپل حدود میں ،مرغی شاپ اور اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں چیکنگ کیا ۔اور تمام دوکان مالکان کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء / زائد المیعاد اشیاء کی خرید فروخت سے اجتناب کریں ۔ بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں رکھنے/ ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری سے باز رہنے اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت گئی سب ڈویژن خپلو کی حدود میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون جاری رہیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹ سروسز کے کرایوں کی چیکنگ کے لیے بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مسافروں سے کرایوں کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں اور کرایہ نامہ کی موجودگی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ مقررہ کرایوں پر عمل کریں اور مسافروں سے اضافی رقم وصول کرنے سے گریز کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
urdu news, Gilgit Baltistan news

یونیو ورسٹی آف سرگودھا UOS سرگودھا میں‌ سیور مین، ڈرائیور اور پینٹر کی پر کشش نوکریاں

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کی ریکنگ میں‌103 نمبر پر دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

اگلے ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، نواز شریف کا بڑا اعلان،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں