urdu news update 0

شگر کوتھنگ پائین میں عوامی تعاون سے تعمیر ہونے والا روڈ مکمل، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل حیات گوندل نے افتتاح کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر( عابد شگری ) کوتھنگ پائین میں عوامی تعاون سے تعمیر ہونے والا روڈ مکمل، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل حیات گوندل نے افتتاح کر دیا۔کوتھنگ پائین (ضلع شگر) میں عوام کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیے جانے والے رابطہ سڑک کی تکمیل کے بعد افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے باقاعدہ طور پر روڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین، معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے عوامی تعاون اور یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں عوام کی شمولیت قابلِ تقلید مثال ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے اس موقع پر علاقے کے پرانے روڈ کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کا اعلان کیا، جس سے عوام کو آمد و رفت میں مزید سہولت میسر آئے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے کہا کہ عوامی سطح پر کیے جانے والے ایسے منصوبے نہ صرف وسائل کی بچت کا باعث بنتے ہیں بلکہ باہمی تعاون اور اتحاد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
urdu news, gilgit baltistan news,

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شگر خوتین کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ورکشاپ، اسسٹنٹ کمشنر شگر کی جانب سے اسناد کی تقسیم، ضلع شگر میں خوتین کی سماجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

شگر پولیس لیزان کمیٹی کا اہم اجلاس، امن و امان کی بہتری پر مشاورت, ایس پی شگر وزیر نیک عالم کی زیرِ صدارت پولیس لیزان کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

شگر کے سیاستدانوں کی کارکردگی ، ای ایس ڈی شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر کوتھنگ پائین میں عوامی تعاون سے تعمیر ہونے والا روڈ مکمل، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل حیات گوندل نے افتتاح کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں