urdu news, gilgit baltistan news 0

سکردو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف آپریشن قانون کی عملداری اور سکیورٹی کے پیش نظر کارروائی
اسکردو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف آپریشن قانون کی عملداری اور سکیورٹی کے پیش نظر کارروائی۔ کمشنر بلتستان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سکردو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو سید یاسر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو کی ٹیم نے سکردو شہر اور مضافاتی علاقوں میں فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس موقع پر ہی ہٹا دی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ کارروائی نہ صرف ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے کی جا رہی ہے بلکہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی یہ اقدام انتہائی ضروری تھا، کیونکہ کالے شیشے اور غیر شناختی نمبر پلیٹس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید یاسر نے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ سکیورٹی کے لحاظ سے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو متعدد بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ گاڑیوں میں کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال نہ کریں، تاہم ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ سکردو شہر میں قانون کی عملداری اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا دیں اور صرف منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں۔
urdu news, gilgit baltistan news

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

اسکردو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف آپریشن قانون کی عملداری اور سکیورٹی کے پیش نظر کارروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں