urdu news, gilgit baltistan news 0

شگر وفاقی محتسب اسلام آباد اعجاز احمد کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ہیڈ گلگت بلتستان عبداللہ خان کی جانب سے شگر میں وفاقی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر وفاقی محتسب اسلام آباد اعجاز احمد کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ہیڈ گلگت بلتستان عبداللہ خان کی جانب سے شگر میں وفاقی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف وفاقی اداروں کی کارکردگی پر کھل کر شکایات درج کرائیں۔ عوام نے بالخصوص بی آئی ایس پی، کسٹم، بلتستان یونیورسٹی، پاکستان پوسٹ اور پاسپورٹ آفس کے حوالے سے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ان اداروں کے نمائندے بھی کچہری میں موجود تھے اور عوامی سوالات و تحفظات سنے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ہیڈ عبداللہ خان نے کہا کہ اس مشاورتی عمل کا مقصد عوام کو وفاقی اداروں کے خلاف اپنی شکایات براہِ راست پیش کرنے کا موقع دینا ہے تاکہ ان کا بروقت حل نکالا جا سکے۔انہوں نے عوامی شکایات بغور سنیں اور کہا کہ وفاقی محتسب ادارہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔ ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ درج شدہ شکایات متعلقہ اداروں کو بھیجی جائیں گی اور ان پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس سے وفاقی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور عوام کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہوگی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر وفاقی محتسب اسلام آباد اعجاز احمد کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ہیڈ گلگت بلتستان عبداللہ خان کی جانب سے شگر میں وفاقی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں