شگر ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین سے ملاقات کی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ریجنل پروگرام منیجر جناب راحت علی نے کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر کو Building Resilience and Addressing Vulnerability to Emergencies (BRAVE) پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر راحت علی صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع کے تمام واٹر چینلز، جو حالیہ بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، ان کی مرمت کی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ BRAVE پراجیکٹ کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے ڈسٹرکٹ سطح پر نالج ہب اور بزنس ہب قائم کیے جائیں گے، جن میں سرکاری و نجی اداروں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ضلع میں معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینا اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط طریقہ کار وضع کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے AKRSP کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ہونے والے تمام ترقیاتی کام اداروں کے باہمی تعاون سے آگے بڑھائے جائیں تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔AKRSP کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ادارہ حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک سے عوام کی بنیادی ضروریات اور معیارِ زندگی کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈسٹرکٹ سطح پر ایک کمیٹی کا قیام ناگزیر ہے جو ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے
urdu news, gilgit baltistan news