گلگت انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اپنے نئے عہدیداران کے نوٹیفکیشن کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ تنظیم کے چیئرمین یاسر دانیال صابری نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد باوقار اور بااخلاق لکھاریوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم دینا ہے جو معاشرتی برائیوں، کرپشن اور ہر اس خبر کو جو عوام سے چھپی رکھی جاتی ہے، قلم کی طاقت کے ذریعے سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ “قلم زندہ ہے، قوم زندہ ہے” صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عزم ہے۔ یہ قافلہ گلگت بلتستان کے سچے، قابل اور معروف تجزیہ کاروں پر مشتمل ہے جو معاشرتی حقائق کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرے گا۔
اعلان کردہ قیادت میں مرکزی صدر محمد حسن حسرت جبکہ گلگت بلتستان کے صدر امتیاز گلاب بگورو شامل ہیں۔ سینئر نائب صدر کے طور پر ایس ایم مرموی اور جنرل سیکرٹری قیمت جان ہنزائی فرائض انجام دیں گے جبکہ فنانس سیکرٹری کی ذمہ داری وجاہت علی کے سپرد کی گئی ہے۔ یوسف علی نگری کو نائب صدر گلگت بلتستان (سینئر صحافی) اور علی نواب کو نائب صدر گلگت بلتستان مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر نائب صدور میں سمر عباس قذافی، آصف علی اور شعیب بلتی شامل ہیں۔ آمنہ یونس انفارمیشن سیکرٹری، رامش علی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور اے آر تبانی جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
ضلعی سطح پر ذاکر جان بلتی کو سکردو کا صدر، یوسف ناشاد کو گلگت کا صدر، فرمان افضل کو دیامر/چلاس کا صدر اور علی احمد کو شگر کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ میر حسن ایڈووکیٹ گائیڈ اینڈ کونسلنگ پرسن ہوں گے جبکہ نواب شاہ (حلقہ 3 گلگت) کی نمائندگی وجاہت علی دیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سینئر ممبر کے طور پر معروف صحافی محمد علی انجم کو شامل کیا گیا ہے۔
چیئرمین یاسر دانیال صابری نے کہا کہ یہ قافلہ گلگت بلتستان کے ہر اس شخص کے لیے امید کا پیغام ہے جو سچائی اور دیانتداری کے ساتھ معاشرتی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ “ہم معاشرے کے چوتھے اور پانچویں ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ یہ تنظیم قلم کے ذریعے ہر اس عمل کو بے نقاب کرے گی جو کسی بھی صورت عوامی مفاد کے خلاف ہو۔
Urdu News , Gilgit baltistan news