urdu news, gilgit baltistan news 0

ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیر صدارت علی شیر خان انچن انٹر ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ سیزن فائیو 2025ء کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیر صدارت علی شیر خان انچن انٹر ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ سیزن فائیو 2025ء کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، محکمہ تعمیرات، برقیات، واسا، سیاحت، ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کمیٹی کے آفیسران اور صدر پولو ایسوسی ایشن سکردو نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولو ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی، بجلی، پانی، صفائی ستھرائی اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سکردو مقپون پولو گراؤنڈ میں منعقدہ پولو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی تھے، جہاں انہوں نے گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بلتستان کے تمام اضلاع کے علاوہ ضلع گلگت کی پولو ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد عوام کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، نوجوانوں کو بلتستان کے روایتی کھیل پولو میں اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا اور کھیل کے فروغ کے ذریعے معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولو ایسوسی ایشن سکردو کے باہمی اشتراک سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ شائقین پولو کے لیے معیاری تفریح فراہم کرے گا اور منفی سرگرمیوں کے رجحان کی حوصلہ شکنی میں مددگار ثابت ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع سکردو میں پولو کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں۔
urdu news, gilgit baltistan news

100% LikesVS
0% Dislikes

ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیر صدارت علی شیر خان انچن انٹر ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ سیزن فائیو 2025ء کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں