urdu news, gilgit baltistan news, 0

شگر چھورکاہ میں مومنہ چیمہ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان، ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد میر، ڈاکٹر اختر چیمہ، ڈاکٹر تنزیلہ چیمہ، طیبہ ضیاء چیمہ سمیت معزز مہمانوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اعظم خان ، طفیل احمد میر ، ڈاکٹر اختر چیمہ ، ڈاکٹر تںزیلہ چیمہ اور دیگر نے کہا کہ چھورکاہ جیسے پسماندہ علاقے میں امریکی طرز کے معیاری سکول کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔ مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کا شگر میں فلاح کام قابل ستائش اور قابل تقلید یے۔ مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم سکول مرحومہ مومنہ چیمہ کا خواب تھا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے مستحق بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں، اور آج یہ خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ تقریب سے مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران ڈاکٹر اختر چیمہ، ڈاکٹر تنزیلہ چیمہ اور طیبہ ضیاء چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومنہ چیمہ امریکہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ایک قابل طالبہ تھیں، جو بچپن ہی سے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے فکر مند رہتی تھیں۔ ان کی ناگہانی وفات کے بعد فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ ان کے خواب کو عملی شکل دی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن پاکستان اور امریکہ میں تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ شگر میں صاف پانی کے کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جن سے درجنوں دیہات مستفید ہو رہے ہیں۔ اسی طرح بلتستان یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو کے تحت مستحق طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں نمایاں کوہ پیما آمنہ شگری بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں فری کلینک اور معریفی ہسپتال سکردو کے ساتھ معاہدے کے ذریعے مستحق مریضوں کو مفت علاج و ادویات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذمہ داران نے مزید کہا کہ مومنہ چیمہ سکول چھورکاہ انہی خدمات کا تسلسل ہے جس کا مقصد غریب اور پسماندہ علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ مستقبل میں اس سکول کو ہائیر لیول تک وسعت دی جائے گی اور ذہین طلبہ کو اعلیٰ سکالرشپس کے ذریعے ملکی و غیر ملکی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

urdu news, gilgit baltistan news,

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر چھورکاہ میں مومنہ چیمہ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان، ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد میر، ڈاکٹر اختر چیمہ، ڈاکٹر تنزیلہ چیمہ، طیبہ ضیاء چیمہ سمیت معزز مہمانوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں