urdu news, gilgit baltistan news 0

شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کا ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے ہمراہ دریائی کٹاؤ سے متاثرہ مرہ پی کا دورہ اور نقصانات کا جائزہ ،ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین بھر ہمراہ تھے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کا ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے ہمراہ دریائی کٹاؤ سے متاثرہ مرہ پی کا دورہ اور نقصانات کا جائزہ ،ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے مرہ پی کے ان علاقوں کا دورہ کیا جو حالیہ دریائی کٹاؤ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے متاثرہ مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مقامی آبادی سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین کے نقصانات کا بغور معائنہ کیا اور عمائدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسائل سنے۔اس موقع پر وزیر صحت راجہ محمد اعظم خان اور ڈپٹی کمشنر عارف حسین نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں دریائی کٹاؤ کو روکنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی اور ریلیف کے اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔ مقامی افراد نے حکومتی نمائندوں کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جلد شروع کیے جائیں گے۔
urdu news, gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کا ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے ہمراہ دریائی کٹاؤ سے متاثرہ مرہ پی کا دورہ اور نقصانات کا جائزہ ،ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین بھر ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں