شگر سیلاب متاثرین کے لیے سرکار اور فلاحی اداروں کی سرگرمیاں، امدادی سامان کی تقسیم، حالیہ سیلاب کے بعد شگر میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی تنظیموں کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر سیلاب متاثرین کے لیے سرکار اور فلاحی اداروں کی سرگرمیاں، امدادی سامان کی تقسیم، حالیہ سیلاب کے بعد شگر میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی تنظیموں کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ایک فلاحی ادارہ کشمیر سے شگر پہنچا، جہاں متاثرہ خاندانوں میں راشن، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ متاثرین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں کشمیری عوام کی یہ مدد ان کے لیے بڑا سہارا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اورجموں و کشمیر یونائیٹڈ ویلفیئر کی جانب سے دوغڑو باشہ کے متاثرین میں راشن، گرم کپڑے اور رضائیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ متاثرین کو پینے کے پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے 2500 فٹ پائپ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اسی طرح سکائی لائن ویلفئیر کے رضاکار چھومک پہنچے، جہاں متاثرہ خاندانوں میں کھانا اور ریلیف اشیاء تقسیم کی گئیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیموں نے بھی متاثرین کے لیے خیمے، کھانے پینے کی اشیاء اور کراکری فراہم کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے خود متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔متاثرین نے حکومت اور فلاحی اداروں کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مشترکہ کوششوں سے متاثرین کے دکھ درد کم کرنے میں مدد مل رہی ہے، تاہم مستقل بحالی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ شگر سیلاب متاثرین کے لیے سرکار اور فلاحی اداروں کی سرگرمیاں، امدادی سامان کی تقسیم، حالیہ سیلاب کے بعد شگر میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی تنظیموں کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں
urdu news, gilgit baltistan news