محکمہ خوراک پر الزام ، کہ چار سو گندم کی بوریاں خرد برد کی گئی ہے، خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے . محکمہ خوراک گلگت بلتستان
محکمہ خوراک پر الزام ، کہ چار سو گندم کی بوریاں خرد برد کی گئی ہے، خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے . محکمہ خوراک گلگت بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بُک پر آئینہ استور نامی پیج پہ 5 دسمبر 2024 میں دی گئی خبر،جس میں محکمہ خوراک پر الزام لگایا گیا ہے کہ چار سو گندم کی بوریاں خرد برد کی گئی ہے، جس میں محکمہ خوراک کا ملازم پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ مل مالک بھی ہے،محکمہ خوراک نے ایک پریس ریلیز کے زریعے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ ہ اس الزام کے ثبوت مہیا کیا جائے تاکہ زمہ داران کے خلاف بد دیانت عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مذید برآں کہ اسی روز ہی حقیقت استور نامی ایک اور پیج میں عید گاہ کے ایک خاتون پر منشیات فروشی کا الزام لگایا گیا ہے کہ جس کو اسی آئینہ استور نے پیج پر بنیادی طور پر پھیلایا تھا۔نتیجتا” جس کو ایس پی استور نے استور میڈیا سیل کے پلیٹ فارم سے تردید کی ہے اور ایکشن کمیٹی ہیڈکوارٹر استور نے بھی اس کی نفی کرتے ہوئے اس فیک نیوز کی مکمل تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ بغیر ثبوت کے اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں نہ صرف شخصیت، محکمے بلکہ پوری کمیونٹی کے ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔
محکمہ خوراک استور نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ سائبر کرائم ونگ کے زریعے سماجی رابطے کے ویب سائیڈ پر موجود ان پیجز کے زمہ داران سے ان الزامات کے ثبوت طلب کیئے جائیں تاکہ ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا جاسکے اور ثبوت کی عدم فراہمی پر غلط خبر چلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں فیک نیوز چلانے والوں کا تدراک کیا جاسکے۔ urdu news