شگر شاہراہ کے ٹو کی بندش: ڈپٹی کمشنر شگر کا متاثرہ مقامات کا دورہ، ایمرجنسی بنیادوں پر سڑک کھلوانے کی ہدایات، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے ضلعی اداروں کے سربراہان کے ہمراہ شاہراہ کے ٹو کے بندش ایریاز کا دورہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر شاہراہ کے ٹو کی بندش: ڈپٹی کمشنر شگر کا متاثرہ مقامات کا دورہ، ایمرجنسی بنیادوں پر سڑک کھلوانے کی ہدایات، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے ضلعی اداروں کے سربراہان کے ہمراہ شاہراہ کے ٹو کے بندش ایریاز کا دورہ کیا اور ایمرجنسی نافذ کرکے فوری طور پر سڑک کھلوانے کی ہدایات جاری کیں۔ گزشتہ مہینے آنے والے شدید سیلاب کے باعث دفاعی اور سیاحتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ کے ٹو کئی مقامات پر بلاک ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں بالائی برالدو کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہے۔ اس صورتحال نے مقامی آبادی کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شگر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر فیصل حیات گوندل، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو زکاوت علی، محکمہ برقیات، واٹر مینجمنٹ اور ریونیو عملہ بھی موجود تھا۔ وفد نے کئی گھنٹے پیدل سفر کرکے نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی بنیادوں پر سڑک کھلوانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جبکہ خراب ایکسکیوٹر کی مرمت کرکے ہیوی مشینری کے ذریعے متاثرہ مقامات پر کام شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ علاوہ ازیں، ریونیو اسٹاف اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو برالدو کے عوامی مسائل اور شکایات کا قریب سے جائزہ لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
urdu news, Gilgit baltistan news