urdu news, gilgit baltistan news 0

علی آباد کواردو میں ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی جنہوں نے سال 2025ء کے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ , اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن کا شاندار پروگرام,
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن علی آباد کواردو کے زیر اہتمام ایک پروقار حوصلہ افزائی پروگرام منعقد ہوا جس میں نویں اور دہم جماعت کے اُن طلباء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے سال 2025ء کے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
تقریب میں طلباء کو نہ صرف نقد انعامات دیے گئے بلکہ تنظیم کی طرف سے ایپریسی ایشن سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے تاکہ ان کی محنت کو تسلیم کیا جا سکے اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
پروگرام میں گاؤں کے سرکردگان، نوجوانان اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوان نسل کو محنت، لگن اور مثبت مقابلے کی ترغیب دیتی ہیں۔
خصوصی تعاون اور شرکت پر جناب امتیاز عابدی صاحب، گاؤں کے سرکردگان اور تمام نوجوانان کا از تہہ دل شکریہ ادا کیا گیا۔
آخر میں اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن کے نمائندوں نے اعلان کیا کہ تنظیم آئندہ بھی اس قسم کے فلاحی اور تعلیمی پروگرام جاری رکھے گی تاکہ گاؤں کے طلباء میں علم و ہنر کے چراغ روشن رہیں۔
urdu news, gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

علی آباد کواردو میں ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی جنہوں نے سال 2025ء کے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ , اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن کا شاندار پروگرام,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں