شگر گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گاؤں سرفہ رنگاہ میں دریائی کٹاؤ کی تباہ کاریاں ایک ماہ سے جاری ہیں، مگر تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گاؤں سرفہ رنگاہ میں دریائی کٹاؤ کی تباہ کاریاں ایک ماہ سے جاری ہیں، مگر تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دریا کے سیلابی ریلوں نے نہ صرف گاؤں کی زرخیز زمینوں کو بہا دیا بلکہ مال مویشی، درخت اور کھڑی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ متاثرہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مسلسل دریائی کٹاؤ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عوامی نمائندوں اور مقامی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو سرفہ رنگاہ کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حفاظتی بند، پتھروں کی دیواریں اور دیگر مستقل منصوبے شروع کیے جائیں تاکہ مزید تباہی سے علاقے کی زمینوں اور ارضیاتی ڈھانچے کو بچایا جا سکے۔
urdu news, Gilgit baltistan news