urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی اعزاز میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی و انتظامی شخصیات اور نوجوان رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی اعزاز میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی و انتظامی شخصیات اور نوجوان رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ولی اللہ فلاحی کی شگر میں انجام دی گئی خدمات کو سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وہ ایک فرض شناس، عوام دوست اور معاملہ فہم افسر تھے جنہوں نے علاقے کے مسائل کو نہ صرف سمجھا بلکہ ان کے حل کے لیے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ ولی اللہ فلاحی نے دوران سروس شگر کے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا، اور ان کی جانب سے عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچانا ان کی سنجیدگی اور خلوص نیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا تبادلہ یقیناً شگر کے لیے ایک بڑا خلا ہے، تاہم سرکاری سروس میں تبادلہ ایک فطری عمل ہے۔ مقررین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں بھی عزت اور کامیابی عطا فرمائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولی اللہ فلاحی نے شگر کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں کے لوگوں نے جس محبت، عزت اور تعاون سے نوازا، وہ ہمیشہ ان کے دل میں زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھا اور علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا شگر میرے لیے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے، اور اگر مستقبل میں شگر کے کسی بھی فرد کو میری خدمات کی ضرورت ہوئی تو انشاءاللہ میں ہر ممکن تعاون کے لیے حاضر رہوں گا۔ تقریب کے اختتام پر انہیں روایتی ٹوپی اور چادر پہنائی گئی، جبکہ شرکاء نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔شگر ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی اعزاز میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی و انتظامی شخصیات اور نوجوان رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی اعزاز میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی و انتظامی شخصیات اور نوجوان رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں