urdu news gilgit batistan news 0

ایران کا جواب ایسا ہوگا کہ اسرائیل اپنی نادانی پچھتائے گا: کپٹن (ر) محمد شفیع
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت ، معروف سیاسی و عوامی رہنما، سابق اپوزیشن لیڈر و امیدوار برائے وزارت اعلیٰ گلگت بلتستان،اسمبلی سابق اپوزیشںن لیڈر ،کپٹن (ر) محمد شفیع نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب ایسا ہوگا کہ اسرائیل اپنی نادانی پر نہ صرف پچھتائے گا بلکہ آنے والے وقت میں اس کی جارحیت کا انجام دنیا کے سامنے ایک تاریخی مثال بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو اب متحد ہو کر ظالم قوتوں کو واضح پیغام دینا ہوگا کہ ہم نہ تو کمزور ہیں اور نہ ہی خاموش رہنے والے۔ جس انداز سے اسرائیل نے خطے میں مسلسل اشتعال انگیزی اور بربریت کو ہوا دی ہے، وہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے۔
کپٹن (ر) محمد شفیع نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے نظریاتی اصولوں کے مطابق مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ ایران کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ دراصل مسلم دنیا کے وجود پر حملہ ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان اقوام سیاسی، دفاعی اور سفارتی سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ایمان کا تقاضا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حق و باطل کا معرکہ ہوا، فتح ہمیشہ حق کی ہوئی ہے۔

جاری کردہ:
دفتر اطلاعات
کپٹن (ر) محمد شفیع
گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

ایران کا جواب ایسا ہوگا کہ اسرائیل اپنی نادانی پچھتائے گا: کپٹن (ر) محمد شفیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں