شگر، اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان اور اتحاد اہل حدیث کے سیکرٹری جنرل عمران شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان اور اتحاد اہل حدیث کے سیکرٹری جنرل عمران شگری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو یہ حملہ صرف ایران ہی نہیں بلکہ تمام مسلمانوں پر حملہ تصور کرتے ہوئے اس کا متفقہ اور بھرپور جواب دینا چاہیے۔عمران شگری نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ عزائم کا خاتمہ کیا جائے۔ ان کے بقول، اسرائیل دنیا کے تمام قوانین کو روند چکا ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
urdu news, gilgit baltistan news