سابق صوبائی وزیر ترقیات اقبال حسن نے کہا اساتذہ کرام کے ہڑتال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں نظام تعلیم درہم برہم ہو چکا ہے حکومت اپنی موجودگی کا احساس دلائے اور فور ہڑتال پر موجود اساتذہ کرام کے ساتھ مذاکرات کرے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سابق صوبائی وزیر ترقیات اقبال حسن نے کہا اساتذہ کرام کے ہڑتال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں نظام تعلیم درہم برہم ہو چکا ہے حکومت اپنی موجودگی کا احساس دلائے اور فور ہڑتال پر موجود اساتذہ کرام کے ساتھ مذاکرات کرے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے اور سکولوں کو فورا بحال کرے بدقسمتی سے موجودہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کی وجہ سے ابتر نظام تعلیم مزید زوال کی طرف بڑھ رہی ہے لولی لنگڑی حکومت نے اپنے قول و فعل کے ذریعے ثابت کیا کہ تعلیم ان کی ترجیح نہیں ہمیں بالکل بھی حیرانگی نہیں کیونکہ جس حکومت کے ممبران نے کبھی سکول کالچ اور یونیورسٹی کی شکل نہ دیکھی ہو انہیں تعلیم سے کیا غرص مقتدر اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں پر رحم کرے ان کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلے ورنہ یہ برزاعت خود ایک ناقابل مافی بددیانتی ہے ضرورت اس عمر کی ہے اس تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فوراً اساتذہ کرام کے مسائل کو سنا جائے اور حل کرنے کی کوشش کرے یا اساتذہ کو قائل کیا جائے کہ ہر تال مسئلہ کا حل نہیں ہزاروں بچوں کا مستقبل دعو پر لگ چکا ہے حکومت معاملے کی نذاکت کو سمجھے اور فوراً مذاکرات کر کے احتجاج کو ختم کرنے میں کردار ادا کرے
urdu news, gilgit baltistan news