تبت بلتستان آرٹس کونسل اور AKRSP کے تعاون سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سکردو (رپورٹ): تبت بلتستان آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام اور AKRSP سکردو کے تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ علاقے کے نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے منعقد کی گئی، جس میں کل 25 شرکاء نے مختلف اضلاع سے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو ڈرامہ نویسی، اسکرپٹ رائٹنگ، اور ویڈیو ایڈیٹنگ جیسے جدید فنون میں مہارت فراہم کرنا تھا۔ شرکاء نے عملی مشقوں کے ذریعے سیکھا کہ کس طرح ایک مؤثر ڈرامہ لکھا جائے اور اسے ویڈیو فارمیٹ میں پیش کیا جائے۔
ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء نے AKRSP اور تبت بلتستان آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نوجوانوں کو یہ قیمتی موقع فراہم کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ورکشاپ مستقبل میں بھی منعقد ہونی چاہئیں تاکہ علاقے کے باصلاحیت نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔
اس ورکشاپ سے ثابت ہوا کہ تبت بلتستان کے نوجوان فنی میدان میں بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اور مناسب تربیت و رہنمائی کے ذریعے وہ قومی سطح پر اپنی پہچان بنا سکتے ہیں۔
urdu news, gilgit baltistan news