ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت ظہور احمد ،کی خصوصی ہدایات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) گلگت کی کامیاب کاروائی ملزم گرفتار ۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت ظہور احمد ،کی خصوصی ہدایات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) گلگت کی کامیاب کاروائی ملزم گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق، آج مورخہ 11 جون 2025 کو ایس آئی ٹی (SIT )ٹیم گلگت نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے زنا بالجبر میں مطلوب ملزم فرحان ولد عبداللہ ساکن چلاس حال مقیم سونیکوٹ گلگت کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مقدمہ علت نمبر 54/025 بجرم 377 تعزیراتِ پاکستان (زنا بالجبر) میں مطلوب تھا۔
گرفتاری کے بعد ملزم کو تھانہ ایئرپورٹ گلگت کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت، نے(SIT )ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور عزم ظاہر کیا کہ قانون شکن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
urdu news, gilgit baltistan news