ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محرم الحرام 2025 میں مجالس عزا اور جلوسوں کی حفاظتی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محرم الحرام 2025 میں مجالس عزا اور جلوسوں کی حفاظتی و دیگر انتظامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی میٹنگ میں قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر اور ایس ڈی پی او شگر سمیت تمام سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او شگر نے شرکاء کو اب تک کی سکیورٹی انتظامات کی صورتحال اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی اس دوران تمام امام بارگاہوں، خانقاہوں اور دیگر مجالس و جلوسوں کے مقامات کا جائزہ لیا گیا اور مجالس اور جلوسوں کے مقامات اور راستوں کا نیا ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا سکیورٹی کے لئے ضروی آلات، گاڑیوں و دیگر چیزوں کی ضرورت و دستیابی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ڈی سی شگر نے ایس ایس پی شگر اور اسسٹنٹ کمشنر شگر کو اس حوالے سے درست ڈیٹا جلد تیار کرنے اور دفتر ہذا کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تمام مجسٹریٹس اور پولیس انچارجز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ابھی سے الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ سڑکوں اور راستوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی کے لیے محکمہ تعمیرات اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شگر کی ذمہ داری لگائی محکمہ برقیات کو ہدایت کی کہ مجالس کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ابھی سے کام شروع کریں کسی چیز کی کمی یا ضرورت ہے تو ابھی سے ڈیمانڈ بھیج کریں تیار کریں تمام شرکاء نے ڈی سی شگر کو یقین دلایا کہ محرم 2025 کی بہترین انعقاد کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ شگر کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
urdu news, gilgit baltistan news