urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو شگر ذکاوت علی، ایس ڈی پی او عطاء اللہ خان سمیت دیگر متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو شگر ذکاوت علی، ایس ڈی پی او عطاء اللہ خان سمیت دیگر متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شریک ہوئے جس میں عیدالاضحیٰ کے دوران حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی، قربانی کے جانوروں کے بقایاجات ٹھکانے لگانے وغیرہ پر گفتگو کی گئی ڈی سی شگر نے اسسٹنٹ کمشنر شگر اور ایس ڈی پی او کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے دوران جامع سکیورٹی پلان تیار کرکے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ٹریفک انچارج کو ہدایت کی کہ بازار، عیدگاہوں اور ٹورسٹ پوائنٹس پر خصوصی طور پر ٹریفک پلان ترتیب دیں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے عید اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے جس سے گاڑیوں کی رش بھی بڑھے گی اس کی قبل از وقت منصوبہ بندی ضروری ہے ٹورسٹ پولیس انچارج نے نفری کی تعداد، ٹورسٹ کی تعداد بڑھنے کی صورت میں انتظامات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذمہ داران کو عید سے پہلے عیدگاہوں اور بازار وغیرہ کی صفائی کرنے اور عید کے بعد قربانی کے جانوروں کے بقایاجات کو مکمل ٹھکانے لگانے کا انتظام کرنے کا حکم دیا اس کے علاوہ جمعہ کے دن ٹورسٹ پوائنٹس پر ایک صفائی مہم چلانے کے لئے بھی کہا اس سلسلے میں کمیونٹی کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی، محکمہ حیوانات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ بازار میں موجود قربانی کے جانوروں کا چیک اپ کرکے کوئی بیمار جانور موجود ہو اس کی نشادہی کریں ان کو جانوروں سے الگ کرکے علاج کریں تاکہ دوسرے جانوروں کو بیماری لگنے نہ پائے۔ اے سی شگر اور ایس ڈی پی او کو عید سے پہلے عیدگاہوں کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ حفاظتی اقدامات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لے سکے۔ ڈی سی شگر نے میٹنگ میں محرم 2025 کے لئے قبل از وقت تیاری کرنے اور منصوبہ بندی کرنے کا بھی حکم دیا جس کے لئے عید کے بعد باقاعدہ میٹنگ بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو شگر ذکاوت علی، ایس ڈی پی او عطاء اللہ خان سمیت دیگر متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شریک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں