استور ، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے تبادلے کے بعد ان کے اعزاز میں ڈی سی ہاؤس استور میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
استور ، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے تبادلے کے بعد ان کے اعزاز میں ڈی سی ہاؤس استور میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان (ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ) اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے کہا:
“میں استور کے عوام، سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام ایچ او ڈیز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ بے پناہ محبت، تعاون اور اعتماد کا اظہار کیا۔ میں نے اپنی بساط کے مطابق علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے پوری کوشش کی۔ اگر دورانِ تعیناتی مجھ سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں، کیونکہ انسان خطا کا پُتلا ہے۔ تبادلہ سرکاری سروس کا حصہ ہوتا ہے؛ اس سے ہمیں نئے تجربات اور سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا”لوگ اکثر کہتے تھے کہ استور میں کلاس فلو زیادہ ہے، اور واقعی ایسا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے جو خلوص اور محبت دی، وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔”
تقریب سے چیئرمین شفاء، رانا فاروق، صدر پریس کلب استور سبحان سہیل، رفیع اللہ آفریدی ایڈووکیٹ، ثناء اللہ، اے سی ہیڈ کوارٹر، اے سی شونٹر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور محمد طارق کی خدمات کو سراہا۔
آخر میں تمام محکموں کے افسران و ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کو تحائف پیش کیے اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
urdu news, gilgit baltistan news