urdu news, Gilgit baltistan news 0

پیس فاؤنڈیشن بلتستان اور سوشل ویلفئر، یوتھ افئر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور ہماری زمہ داری کے موضوع پہ سیمینار کا انعقاد۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پیس فاؤنڈیشن بلتستان اور سوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے سماجی اثرات اور ہماری زمہ داری کے عنوان سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کواردو میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہرین نے ماحولیاتی تبدیلی کے مختلف وجوہات اور اس کے حل کے حوالے سے طالابت سے گفتگو کی۔ مقررین نے جنگلات کی کٹاو، گرین ہاؤس افیکٹ، پلاسٹک کا استعمال اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی استعمال کو وجہ قرار دیا۔
سکندر علی صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سٹیٹ بینک) ، معروف ٹرینر و ریسکیو ماسٹر محمد شریف صاحب، زاہد حسین صاحب ای ڈی پیس فاؤنڈیشن اور ہیڈ ماسٹر سر غلام نبی صاحب نے اپنے تقریر میں ان مسائل کے حل کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ، لوگوں میں شعور پیدا کرنے سمیت پلاسٹک کی کم سے کم استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں پلاسٹک کی جگہ ایکو بیگ کی استعمال کی آگاہی کے لئے طالبات میں ایکو بیگ تقسیم کی گئی۔
آخر میں پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے تعاون کرنے پر سوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ ، خصوصا میڈم سبین صاحبہ (سوشل ویلفئر آفس سکردو،) محکمہ ایجوکیشن ، ڈی ڈی ہائی سکول کواردو ، پرنسپل گرلز ہائی سکول کواردو سر غلام نبی صاحب و دیگر مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔

urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

پیس فاؤنڈیشن بلتستان اور سوشل ویلفئر، یوتھ افئر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور ہماری زمہ داری کے موضوع پہ سیمینار کا انعقاد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں