گلگت۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت عر فان علی عید گاہوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دور ہ کیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت عر فان علی عید گاہوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دور ہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ تحصیلدار گلگت، چیف آفیسر میونسپل کارپویشن گلگت، ڈی ایم او جی ڈبلیو ایم سی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے موقع پہ ڈی ایم او جی ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں کی صفائی ستھرائی کو عید سے پہلے ہر صورت یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے تحصیلدار گلگت اور چیف آفیسر میونسپل کارپویشن گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں پر تمام تر انتظامات کو بھر وقت مکمل کرائیں تاکہ عید کی نماز کے دوران کسی بھی نمازی کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکے۔
urdu news, gilgit baltistan news