شگر بیانگسہ واٹر سپلائی سکیم ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب، پائپ لائنیں بچھاکر بقیہ کام ادھورا چھوڑ دیا۔ ایک سال سے ٹھیکیدار نے علاقے کا رخ نہیں کیا

urdu news, Gilgit baltistan news

شگر بیانگسہ واٹر سپلائی سکیم ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب، پائپ لائنیں بچھاکر بقیہ کام ادھورا چھوڑ دیا۔ ایک سال سے ٹھیکیدار نے علاقے کا رخ نہیں کیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر بیانگسہ واٹر سپلائی سکیم ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب، پائپ لائنوں بچھاکر بقیہ کام ادھورا چھوڑ دیا۔ ایک سال سے ٹھیکیدار نے علاقے کا رخ نہیں کیا۔ پائپ ضائع ہونے کا خدشہ ، علاقہ مکینوں کو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیانگسہ شگر کے عمائدین علی حسین ، حاجی سجاد ، حاجی جواد اور دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے آخر بیانگسہ میں پینے کی پانی کی سکیم پر ٹھیکیدار کی جانب سے کام شروع کیا تھا جس پر کئی سو فٹ پائپ لگانے کے بعد سردیاں شروع ہونے پر ٹھیکیدار کی جانب سے موسم گرما شروع ہوتے ہی کام دوبارہ شروع کرنے کی یقین دہانی کے بعد کام روک دیا گیا تھا ۔ لیکن سال 2024 میں متعلقہ ٹھیکیدار نے علاقے کا رخ ہی نہیں کیا۔ اور سکیم ادھورا رہ گیا ہے۔ ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں سکیم مکمل کرنے سے قبل ہی اپنے بلات وصل کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے علاقے کا رخ کرنا چھوڑ دیا ۔ سکیم ادھورا رہ جانے سے بچھائی گئی پائپ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ شگر اور متعلقہ محکمے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر نوٹس لیکر ٹھیکیدار سے بقیہ کام مکمل کروائے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
urdu news, Gilgit Baltistan news

لوئر کوہستان کے مذہبی رہنما مولانا کریم داد کی گرفتاری کے خلاف عوام نے پٹن کے مقام پر بھی کے کے ایچ بند، ہزاروں‌گاڑیاں پھنس گئی

جونیئر ایشیا کپ ہاکی فائنل: پاکستان اور بھارت کا تاریخی مقابلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں