بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی یونین کونسلز اور میونسپل اداروں کے قیام پر زاہد حسین کامل ایڈووکیٹ کی مبارکباد، یہ اقدام عوام کے دیرینہ مطالبات کی تکمیل اور مقامی سطح پر جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی یونین کونسلز اور میونسپل اداروں کے قیام پر زاہد حسین کامل ایڈووکیٹ کی مبارکباد، یہ اقدام عوام کے دیرینہ مطالبات کی تکمیل اور مقامی سطح پر جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہےاسکردو انصاف لائر فورم بلتستان ڈویژن کے صدر، زاہد حسین کامل ایڈووکیٹ نے بلدیاتی سطح پر نئی یونین کونسلز، میونسپل کمیٹیز اور میونسپل کارپوریشنز کے قیام پر عوام الناس کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عوام کے دیرینہ مطالبات کی تکمیل اور مقامی سطح پر جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
زاہد حسین کامل نے خاص طور پر یونین کونسل تندل، یونین کونسل کواردو بالا، یونین کونسل کواردو پائن، یونین کونسل قمراہ، یونین کونسل شغرتھنگ، میونسپل کمیٹی گمبہ سکردو اور میونسپل کارپوریشن شگریخورد کے قیام کو سراہتے ہوئے ان علاقوں کے عوام کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ “یہ وہ مطالبات تھے جن کا پورا ہونا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور اس کے تحت ہونے والے انتخابات ہی وہ واحد راستہ ہیں جن سے عوامی مسائل براہ راست حل ہو سکتے ہیں۔”
زاہد حسین کامل نے اس اہم پیش رفت میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے نہ صرف عوام کو بااختیار بنایا جا رہا ہے بلکہ ترقیاتی اور انتظامی امور میں شفافیت اور تیزی بھی ممکن ہو سکے گی۔