خبر نیوز report landscape 1748574833121 0

اساتذہ کی بی ایڈ کے بعد ترقی کے مطالبے پر تنازع، ہزاروں اسامیوں پر اثر پڑنے کا خدشہ، ہزاروں اساتذہ کو ترقی نہیں دے سکتی ، ترجمان صوبائی حکومت
رپورٹ 5 سی این نیوز
اساتذہ کی بی ایڈ کے بعد ترقی کے مطالبے پر تنازع، ہزاروں اسامیوں پر اثر پڑنے کا خدشہ، ہزاروں اساتذہ کو ترقی نہیں دے سکتی ، ترجمان صوبائی حکومت ۔ بلتستان گلگت بلتستان میں اساتذہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ ڈگری (B.Ed) حاصل کرنے کی تاریخ سے ترقی دینے کے مطالبے نے محکمانہ و عدالتی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ اگر یہ مطالبہ تسلیم کیا گیا تو ہزاروں اسامیوں پر اثر پڑنے اور سرکاری خزانے پر غیرمعمولی بوجھ آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ اساتذہ نے 2014 میں گلگت بلتستان سروس ٹربیونل سے رجوع کیا تھا تاکہ انہیں بی ایڈ مکمل کرنے کی تاریخ سے ترقی دی جائے۔ ان کا مؤقف تھا کہ 1999 سے قبل تعلیمی شعبے میں میٹرک پاس اساتذہ کو تعینات کیا جاتا تھا اور بی ایڈ پاس کرنے پر انہیں رننگ پے اسکیل کی بنیاد پر اگلا گریڈ دیا جاتا تھا۔
تاہم محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جولائی 2011 کے بعد بھرتیاں سروس رولز کے تحت کی جا رہی ہیں، جہاں بی ایڈ اور دیگر پروفیشنل ڈگریاں بنیادی اہلیت کے طور پر لازم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام اساتذہ کو 2011 میں ایک مرتبہ اپ گریڈیشن کی سہولت دی جا چکی ہے، جس میں MT-09 کو EST-14 اور TUGT-14 کو TGT-16 بنایا گیا۔

محکمانہ ذرائع کے مطابق، اگر وزیر حسن کیس کو بطور فیصلہ بہ حیثیت عام (Judgment in-rem)تسلیم کر کے لاگو کیا جاتا ہے، تو گلگت بلتستان میں موجود تقریباً 6,834 اساتذہ (EST-14) کو TGT-16 میں ترقی دینی پڑے گی۔ اس کے لیے نہ صرف سینکڑوں نئی پوسٹیں پیدا کرنی ہوں گی بلکہ خزانے پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیس کے فیصلے کو گلگت بلتستان چیف کورٹ نے نافذ کرنے کا حکم دیا تھا، جسے بعد میں سپریم اپیلٹ کورٹ نے معطل کر دیا۔ موجودہ وقت میں کسی بھی استاد کے حق میں کوئی فعال عدالتی حکم موجود نہیں ہے۔

محکمہ تعلیم کا موقف ہے کہ اساتذہ کا احتجاج اور مطالبہ جذباتی ضرور ہو سکتا ہے، مگر اسے قانونی اور انتظامی دائرے میں دیکھنا ناگزیر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس مطالبے کو تسلیم کیا گیا تو نہ صرف موجودہ سروس سٹرکچر متاثر ہوگا بلکہ آئندہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کے تمام اصول خطرے میں پڑ جائیں گے۔
Urdu news Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اساتذہ کی بی ایڈ کے بعد ترقی کے مطالبے پر تنازع، ہزاروں اسامیوں پر اثر پڑنے کا خدشہ، ہزاروں اساتذہ کو ترقی نہیں دے سکتی ، ترجمان صوبائی حکومت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں