urdu news, Gilgit Baltistan news 0

شگر ، ترجمان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان عمران حسین شگری نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک درخشاں دن ہے جو قوم کے فخر، عزم اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، ترجمان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان عمران حسین شگری نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک درخشاں دن ہے جو قوم کے فخر، عزم اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم تمام فرقوں، جماعتوں اور مسلکوں سے بالاتر ہو کر ایک قوم کی حیثیت سے اپنی ریاست کے دفاع اور استحکام کے لیے متحد رہیں۔ یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں عمران حسین شگری نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ دشمن کو بھی واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ماضی میں سوال اٹھاتے تھے کہ ایٹمی ہتھیار بنانے سے ہمیں کیا حاصل ہوگا، لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہی ہتھیار ہماری سلامتی کے ضامن بنے۔ بھارت جیسے دشمن نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد کبھی پاک…Read more
5:42 PM
کھرمنگ (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی کھرمنگ کے نائب صدر، عابد حکیمی نے 28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ میں وہ درخشاں لمحہ ہے جب پاکستان نے ناقابل تسخیر دفاع کی منزل حاصل کی اور دنیا بھر میں خودمختار ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر دراصل شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اس تاریخی وژن کی تکمیل ہے جس کا آغاز 1974 میں انہوں نے “ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے” جیسے غیرت مند الفاظ سے کیا تھا۔ بھٹو شہید نے نہ صرف ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، بلکہ عالمی دباؤ کے باوجود اس قومی منصوبے کو آگے بڑھایا۔ عابد حکیمی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دو ادوارِ حکومت میں ایٹمی پروگرام کو مکمل تحفظ دیا اور اسے ہر محاذ پر دفاعی پالیسی کا مرکزی ستون بنایا۔ ان کی قیادت اور دور اندیشی نے اس پروگرام کو مضبوط رکھا، حتیٰ کہ 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کے ذریعے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی سائنسی کامیابی کا دن ہے، بلکہ یہ قومی اتحاد، جراتمندانہ سیاسی قیادت اور اجتماعی قوتِ ارادی کی علامت بھی ہے۔ آج ہمیں اس موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم دفاعی مضبوطی کے ساتھ ساتھ معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی میں بھی خودکفالت کی راہ پر گامزن ہوں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی ان تمام سائنسدانوں، افواجِ پاکستان، انجینئرز اور سیاسی قائدین کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا۔
urdu news, Gilgit Baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، ترجمان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان عمران حسین شگری نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک درخشاں دن ہے جو قوم کے فخر، عزم اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں