ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج تحصیل گلاب پور کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا راستے میں انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹ کیاہونگ اور وزیر پور فکسڈ سینٹر اور دیگر جگہوں پر انسدادِ پولیو مہم کا معائنہ کیا
رپورٹ ، 5
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج تحصیل گلاب پور کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا راستے میں انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹ کیاہونگ اور وزیر پور فکسڈ سینٹر اور دیگر جگہوں پر انسدادِ پولیو مہم کا معائنہ کیا گلاب پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلاب پور اور آر ایچ سی گلاب پور کا تفصیلی وزٹ کیا اس دوران انہوں نے سکول کے کلاس رومز، آئی ٹی لیب، امتحانی ہال، سائنس لیبارٹری کا معائنہ کیا ہسپتال میں وارڈز، میڈیکل سٹور، لیبر روم و دیگر حصوں کا وزٹ کیا عمائدین گلاب پور سے ملاقات کی ان سے مسائل سنے عمائدین کی درخواست پر نالوں کی صفائی کے لئے ایکسکیویٹر بھیجنے کی یقین دہائی کرائی خمو وزیر کے نالے سے پار کرکے یہاں کے بچے اور بچیاں سکول جاتے تھے جس سے بچوں، بچیوں اور دیگر عوام کے لئے انتہائی خطرہ لاحق تھا اس نالے پر پل تعمیر کرنے کے لئے ریلیف اینڈ مٹیگیشن فنڈز سے مالی تعاون کرنے کا اعلان کرکے کل سے ہی کام شروع کرنے کا حکم دیا علاقے کے عوام اور عمائدین نے ڈی سی شگر کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
urdu news, gilgit baltistan news