0

شگر کے علاقے نیالی نالے میں خونخوار جنگلی جانورکا مویشیوں پر حملہ، 50 سے زائد مویشی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے نے مقامی آبادی کو شدید معاشی اور ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا ہے
شگر کے علاقے نیالی نالے میں خونخوار جنگلی جانورکا مویشیوں پر حملہ، 50 سے زائد مویشی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے نے مقامی آبادی کو شدید معاشی اور ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ مویشی مالکان کے مطابق حملہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور اب تک پچاس سے زائد جانور ہلاک کردیے ہیں۔ اچانک نمودار ہونے والے جنگلی جانور، جن میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھیڑیے یا برفانی چیتے شامل ہو سکتے ہیں، نے مویشیوں کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔ کچھ زخمی جانوروں کو مقامی افراد نے بروقت بچا لیا، تاہم درجنوں جانور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ ہمارا واحد ذریعہ معاش ہے، ہم برباد ہو گئے ہیں” ایک متاثرہ چرواہے کی آنکھوں میں آنسو اور لہجے میں فریاد تھی۔ مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد، نقصانات کے ازالے، اور جنگلی جانوروں سے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ اپنے مویشیوں کو چراگاہوں کی طرف لے جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ یہ پہاڑی اور جنگلاتی علاقہ اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کی موجودگی کے لیے بھی جانا جاتا ہے، لیکن اس واقعے نے ماحولیاتی توازن اور انسانی زندگی کے باہمی تصادم پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شگر کے علاقے نیالی نالے میں خونخوار جنگلی جانورکا مویشیوں پر حملہ، 50 سے زائد مویشی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے نے مقامی آبادی کو شدید معاشی اور ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر کے علاقے نیالی نالے میں خونخوار جنگلی جانورکا مویشیوں پر حملہ، 50 سے زائد مویشی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے نے مقامی آبادی کو شدید معاشی اور ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں